داعی کا کردار اور اسکی خصوصیات – مولانا مودودی رحمۃاللہ علیہ کا آخری اور نایاب انٹرویو

مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کو ہم ہمیشہ پڑھتے آئے ہیں لیکن انہیں سننا ایک بالکل مختلف تجربہ تھا۔ ہم میں سے بہت سوں نے مولانا مودودی مرحوم و مغفور کو اپنے سامنے بولتے نہیں سنا ہوگا۔ انکے لیے یہ انٹرویو ایک منفرد اور انوکھا تجربہ ہوگا۔ یہ انٹرویو انکی ذات یا انکی جدوجہد سے…

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے

پاکستانی قوم نے جمعہ کے روز اجتماعی طور پر ’’یوم عشق رسولﷺ‘‘ منایا اور پوری دنیا پر واضح کردیا کہ وہ رسول پاک ﷺ سے اپنی ذات اور ہر چیز سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے جن میں سے کچھ میں تشدد کا عنصر…

یہ قتل ہوا کیوں لوگو ! ؟

 پھرکراچی کا افق ایک بار زرد پر گیا  پھر مقتل خانے آباد ہو گئے پھر ظلم نےاپنے شعلے اٹھا دیے پھر کراچی سلگنے لگا میرا قائد ڈاکٹر پرویز محمود کل جبر کے نیزے پر چڑھ گیا شائد لطف خون کا خوگر پیاسا ہو گیا ذات پات اور علاقائی تعصب کے درندوں نے اگلے ہی دن…

حجاب – ایک ذمہ داری

مصنّف: محمد سعد خان

عموماًعام مسلمانوں کے نظریہ حجاب پر بائیں بازو کے دانشور اپنی بھنویں چڑھاتے ہیں اور اسے مردانہ شاونزم گردانتے ہیں اورمغرب ذدہ خواتین اسے اپنا ذاتی فعل قرار دے کر مردوں کو اس معاملے سے دور رہنے پر زور دیتی ہیں لیکن کیا حقیقت یہ ایسے ہی ہے؟ کیا مرد حضرات اس چیز سے لاتعلق رہتے ہیں کہ خواتیں کا لباس کیا ہے؟ کچھ خود ساختہ اسلامی اسکالرز یہ فتویٰ دیتے ہیں کہ مردوں کو اپنی نگاہوں کو نیچا کرلینا چاہئے اگر وہ اپنی نفسانی خواہشات پر کنٹرول نہ رکھ سکیں تو انہیں پہلے ہی اپنی نگاہوں کو نیچا کرلینا چاہئے۔

حجاب ۔۔۔۔۔۔۔معاشرے کی تطہیر کا ذریعہ

اسلام اولین مذہب ہے، جس نے حجاب کے ذریعے مسلم عورت کی عزت و وقار کو سربلند کرکے معاشرے کی ہوسناکی سے پاک کیا ہے۔ عورت کا پردہ بلاشبہ اک دینی امر ہے جس کا مقصد معاشرے کو خطرناک مرض (جسے قرآن نے فحش قرار دیا ہے) سے بچانا ہے۔ حیاء نصف ایمان ہے جو…

امید کا قتل

میں لکھنا نہیں چاہتا تھا ، مجھے معلوم ہے کہ میرے عزیزوں میں کسی کا دل دکھے گا اور کسی کا جگر تڑپے گالیکن کیا کروں کچھ موضوع بہت ضدی ہوتے ہیں لوگوں کے احساسات سے لاپرواہ ، ہوا کی روش کے الٹ اور نتائج سے بے نیاز – میرے مہربان کبھی کبھی اس بے…

انقلاب کی آواز

  میرا سوال حکمرانوں سے نہیں نہ کیانی جیسے جرنیلوں سے ہے میرا سوال نواز اور عمران جسے باری لینے والے لیڈروں سے بھی نہیں ہے میرا سوال  اسفند اور شجاعت جیسے گھٹیہ ترسیاست کرنے والوں سے بھی نہیں   میرا سوال ہے پاکستان کی سترہ کروڑ عوام سے میرا سوال ہے پاکستان کی جری فوج…

جو کہساروں پہ جاری ہے، وہ ساری جنگ ہماری ہے

جنت نظیر، ارض کشمیر جو 65سالوں سے مسلسل بھارتی جارحیت کا شکار ہے اپنوں کی غداری اور دشمن کی عیاری کے باوجود وہاں کے باسیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ لاکھوں شہداء کی قربانیوں اور ہزاروں عصمتوں کی نیلامی کے باوجود کشمیری روز ازل سے ہی بیرونی ضارحیت کے خلاف سینہ سپر ہیں اور ان…

فرق پڑتا ہے!!

’’ پا کستان ایک ناکام ریاست؟‘‘    پس منظر میں سیاہ بینر پر سنہری روشنائی سے چمک رہا تھا۔ کالج کے طلباء اور طالبات ہوں اور موضوع بھی اتنا حساس ہو تو تصور میں جوش اور جنوں کے سوا کچھ نہیں آتا سو ایسی ہی صورت حال تھی۔ ڈائریکٹر کی میٹنگ میں ابھر تے ہوئے ٹی…

جشن آزادی مبارک لیکن آزادی ؟

” السلام علیکم تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو  پاکستان مائی لوو ہیپی انڈپنڈنٹ ڈے” ” پاکستان میری جان ، پاکستان زندہ باد” “میرا پیار پاکستان میری جان پاکستان اس پر جان بھی قربان ، جشن آزادی مبارک ” “جب تک سورج چاند رہے گا میرا پاکستان رہے گا ، پاکستان زندہ باد…

ہمیں قائد اعظم کا پاکستا ن دیدو

اس وقت میدان سیاست میں ہندو مسلمانوں کی جنگ ہورہی ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں کون فتح یاب ہوگا؟ علم غیب خدا کو ہے لیکن میں ایک مسلمان کی حیثیت سے علی الاعلان کہہ سکتا ہوں کہ اگر ہم قرآن مجید کو اپنا آخری اور قطعی رہبر بنا کر شیوۂ صبر و رضا پہ کاربند ہوں…

میں ابن آدم ہوں!!

عورت کی مظلومیت پر آنسو بہانے کے ساتھ ساتھ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھا جائے کہ عورت خصوصاً ہمارے معاشرے کی عورت کس طرح ہمیشہ اپنے حق سے زیادہ لینے کے باوجود مزید کی طلب میں سرگرداں رہتی ہے یقینا جس کی ضرب صنف مخالف یعنی بے چارے مرد…

سوشل میڈیا میلہ 2012

میں خود کو ایک ایلین محسوس کررہا تھا، وہ مجھ جیسے لوگ نہیں تھے، انکی باتیں، انکا لباس، انکی زبان، انکا چلنا پھرنا اور انکے فکر و خیالات سب کچھ مجھ سے بہت مختلف تھا۔ وہ دلائل، منطق اور افکار میں تضادات سے بھرپور آدھے فیصد مراعات یافتہ طبقے کی ایک تقریب تھی، جس میں…

پھولوں کے پیراہن

کئی دن سے متواتر بازار جانا پڑرہا تھا۔ وہ بھی بھری دوپہر میں۔ سبب کزن کی شادی کی تیاری میں خالہ جان کا ہاتھ بٹانا تھا۔ دوپہر میں جانے کا انتخاب یوں کیا کہ اس وقت دکان دار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوتے ہیں اور توجہ سے بات کو سن لیتے ہیں۔ یوں خریداری…

سیونگ ڈالرز

عورت نوع انسانی کی تعمیر کا پہلا مکتب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عورت تقریباً ہر زمانے میں ہر دور میں سازشوں کا شکار رہی اور اکثر مذاہب و معاشرے میں مظلوم بھی رہی۔ حقوق انسانی سے تہی دامن ، شرف انسانی سے فارغ بلکہ زندگی سے محروم جس کی گواہی خود قرآن نے دی:…

کیا بڑی بات ہوتی جو۔۔۔!

دوپہر ساڑھے گیارہ یا پونے بارہ کا وقت تھا کسی سے ملاقات کر کے فلیٹ کی سیڑھیاں اترے تو کئی چھوٹی بڑی بچیاں اسکول بیگ مع لوازمات اٹھائے کھڑی نظر آ ئیں۔ گمان ہوا کہ سیکنڈ شفٹ کی بچیاں ہیں! یقینا!! یہ جون کا پہلاہفتہ تھا  لہذا اسکولوں کی گر میوں کی تعطیلات شروع ہو…

ہائے میں مرا!

’’آہ ‘‘ ناشتہ کے اختتام پر سرد آہ بھر کے مجازی خدا نے اخبار تہہ کیا اور ہماری جانب بڑھاکر حیرت زدہ کردیا۔ جواباََ ہم نے دستی پنکھا ان کو تھمایا۔ لو کے تھپیڑوںمیں ان کی آہ توبلا مبالغہ ایرکنڈیشن کے درجہ چھبیس کا خنک جھونکا معلوم ہوا۔ایسی دو چار آہیں پورے ملک کی قسمت…

نفرتوں کے سوداگر

اس وقت پورے ملک میں قوم پرستی کی آگ بھڑکائی جارہی ہے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں اس آگ کی تپش کچھ زیادہ ہی ہے۔ ایک بڑا عجیب معاملہ یہ ہے کہ سندھی قوم پرست خود علی الاعلان سندھو دیش کا نعرہ لگائیں، سندھ کو توڑنے کی بات کریں ۔ ان کے جلسوں اور ریلیوں…

۔۔۔۔ ذرا دھوم دھام سے نکلے

اوربالآخر انتظار کے بعد شاہکار فیصلہ آگیا۔ تعلیمی اداروںمیں موسم گرماکی چھٹیاں ٹال مٹول کے بعدسکولوں کی صوابدید پر چھوڑدیا گیا!! قوم کی شیرازہ بندی! تاریک مستقبل! یہی تو عنوان ہوسکتا ہے وزارت تعلیم کی اجازت کا! تعلیم جو کسی بھی حکومت کی ترجیح نہ تھی۔ مگر یہ جمہوری حکومت آدھا تیتر آدھا بٹیر کی…

جناح پور کا سر کٹا جن اور سندھ محبت ریلی پر فائرنگ

پاکستان میں اس وقت نئے صوبوں کا ایک معاملہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ سب سے پہلے یہ معاملہ خیبرپختونخواہ کے نام کی تبدیلی کے بعد ہزارہ برادری کی جانب سے اٹھایا گیا تھا، ان کا موقف تھا کہ سابقہ صوبہ سرحد اور موجودہ خیبر پختونخواہ میں صرف پشتو بولنے والا یا پٹھان ہی نہیں رہتے…