جنگِ ستمبر اور فیسبکی دانشورانِ ملت

khemkaran

دانشور: ہمیں غلط تاریخ پڑھائی جاتی ہے، نصاب جھوٹ سے بھر ہوا ہے۔۔۔
میں: اچھا کیا جھوٹ ہے؟
دانشور: یہی کہ ہندوستان نے جنگ مسلط کی، جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔۔۔
میں: اچھا یہ جنگ کیا ہوتی ہے؟
دانشور: جنگ جنگ ہوتی ہے، لڑائی، گولہ باری، بمباری وغیرہ وغیرہ۔۔۔
میں: لیکن یہ سب تو 1948ء سے ہی جاری ہے، لائن آف کنٹرول تب ہی پہلے سیز فائر لائن کہلاتی تھی اور دونوں طرف سے حملے ہوتے رہتے تھے۔ جبکہ رن آف کچھ میں میں سرحد متعین نہیں وہاں بھی پنگے چلتے رہتے تھے۔۔۔
دانشور: ہاں ہاں لیکن جنگ پاکستان سے شروع کی۔۔۔
میں: میرے خیال میں موجودہ دور میں جنگ بین القوامی سرحد عبور کرکے حریف پر حملے کو ہی کہتے ہیں اور پاکستان نے تو ایسی کوئی حرکت نہیں کی۔ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور وہاں کوئی بین الاقوامی سرحد موجود نہیں وہاں پر ایک دوسرے سے لڑائی اور حملے تو ہوتے رہتے ہیں، آپ اسے فل اسکیل وار تو نہیں کہہ سکتے۔

آخر کو 1962ء میں بھی چین اور بھارت لداخ اور تبت کے متنازعہ علاقے پر جھڑپ میں الجھے تھے جس میں بھارت کو شدید حزیمت اٹھانی پڑی تھی۔ تب کسی فریق نے بین الاقوامی سرحد تو پار نہیں کی تھی۔ نہ چینیوں کا ارادہ تھا کہ دہلی میں شام کی چائے پیئں گے نہ دہلی والوں نے بیجنگ کے پیپلز ہال میں جام لنڈھانے کے سپنے دیکھے تھے۔ مکمل جنگ تو تب ہی شروع ہوئی ناں جب لاہور پر حملہ ہوا۔۔۔

دانشور: ہاں وہ سب ٹھیک ہے لیکن جنگ کا ذمہ دار پاکستان ہے۔ ہم اپنے بچوں کو جھوٹ پڑھاتے ہیں، تصویر کا صرف ایک رُخ دیکھاتے ہیں۔۔۔

میں: اچھا یعنی اگر ہم اپنے بچوں کو یہ پڑھائیں کہ ہم نے لاہور، قصور، سیالکوٹ کا خوب دفاع کیا تو یہ آدھا سچ ہے جبکہ ہمیں پرائمری اسکول کے بچوں کو یہ پڑھانا چاہیئے کہ ہم حملے سے بے خبر تھے، کمانڈانچیف سورہے تھے، حملے کے وقت۔ اور پتہ نہیں کہاں کہاں ہندوستان نے قبضہ کرلیا؟ ارے بھائی پرائمری یا سیکنڈری اسکول کے کس نصاب میں اتنی جزئیات موجود ہیں کہ جنگ ستمبر میں کب اور کہاں کیا ہوا؟

بھائی میاں ہر ملک اپنے بچوں کے لیے نصاب حب الوطنی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی بناتا ہے۔ اب جن کے غم میں آپ مرے جارہے ہیں وہ کیا اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں کہ ہم نے کشمیر، حیدرآباد اور جوناگڑھ پر کیسے قبضہ کیا؟ کیا قتل عام کیا؟ ظاہر ہے چھوٹے بچوں کو امریکی یہ تو نہیں پڑھاتے کہ ہم نے “سُرخ ہندیوں” کی نشل کشی کی، جاپانی یہ نہیں پڑھاتے کہ چین، کوریا، تائیوان اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک میں ہم نے جنگ عظیم دوم میں کیا کیا مظالم کیئے۔ ہاں یہ تمام ممالک ضرور پڑھاتے ہونگے کہ جاپانیوں نے ہم پر کیا کیا مظالم کیئے۔
بچے بڑے ہوکر جو چاہے پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کیوں اتنی ٹینشن لے رہے ہیں؟
دانشور: جو بھی ہو ہم پاکستانی بہت برے ہیں، ہم جھوٹ بولتے ہیں۔۔۔
میں: بھائی بہت بدہضمی ہورہی ہے تجھے، دوگولی “فلیجل” لے لے، سکون سے نیند آجائے گی۔۔۔
🙂

فیس بک تبصرے

Leave a Reply