تُکا لگاؤمسلمانو…

amir-liaqatاِس بار اِک الگ ہی جگہ کھولی ہے دُکان
اور اُس میں بیچنے کا ارادہ ہے پاکستان

اِس بار تو سفینہ بھی اپنا ہے، موج بھی
جھانسے میں پہلے قوم تھی اِس بار فوج بھی

اِس بار بھی میں لوگوں کو اُلُّو بنا ؤں گا
مسجد نہ جانے دوں گا ، تماشے دکھا ؤں گا

روزہ خراب کیجے ، نمازیں بھی چھوڑیے
بس مجھ کو دیکھیے فقط اِفطار پھوڑیے

میں اِک تماشہ گر ہوں یہ ذاتی ہے کاروبار
بیوی بھی میری ساتھ چلاتی ہے کاروبار

رمضان کو تماشہ بنانا ہے میرا کام
دھندا چلانا ، پیسہ کمانا ہے میرا کام

لالچ میں انعامات کے سب دوڑے آئیں گے
اِک اِک انعام کیلئے ہُلّڑ مچائیں گے

میری ٹھرَک کا پہلا نشانہ ہیں بچّیاں
پھر بھابھی ، نند ، خالہ ، جواں پھپھّی چچیاں

شوہر کو چھوڑ ، وائف کو اُس کی کروں گا زُوم
تاکہ تمام دنیا کے تاڑُو بھی جائیں جھُوم

یوں تو میں چھوٹے بچّوں کو قصّے سنا ؤں گا
لیکن میں اُن کی پیاری مما کو پَٹا ؤں گا

مجبوروں کو رُلاؤں گا ریٹنگز بڑھا ؤں گا
اُن کی سفید پوشی پہ دھبّہ لگا ؤں گا

آسان کردیا ہے گنہہ کُوڑے ڈالنا
کرنا ہے جو کرو یہاں رکھّا ہے پالنا

میں کیوں کہوں کسی کو کہ بچّے نہ پھینکیے
ہیں آپ ذمّے دار اُسے پالیں ، پوسیے

میں کیوں کہوں کہ اُٹھیے تراویح کو جائیے
رمضان اپنا ٹی وی پہ یوں مت گنوائیے

والنٹیئرز کے نام پر رونق بڑھا ؤں گا
بیٹی کسی کی سیٹ پر اپنے دوڑاؤں گا

پردہ کہاں کا ، کون سا اسلام ، کیسا دین
مستی ، مذاق ، ٹھٹّا ، تمسخر ، تماشہ دین

جتنے بھی چینلزہیں یہ مرے نقشِ پا   پر ہیں
یعنی تماشہ کرنے میں سارے برابر ہیں

میں دینِ عامری کی بِنا  ڈال رہا ہوں
یورپ کے چُوزے ایشیا میں پال رہا ہوں

صفدؔر

فیس بک تبصرے

تُکا لگاؤمسلمانو…“ پر 2 تبصرے

  1. Yeh tamasha he tou karta hai.tamasha baaz

  2. Very true May Allah guide all of us

Leave a Reply