خلیفہ راشدسیدناعلی حیدرکرار کرم اللہ وجہہ

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کااسم گرامی علی،کنیت ابوالحسن وابوتراب،القاب اسداللہ الغالب،الحیدراورالمرتضیٰ ہیں،یہ تمام القاب آپ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوحضورسیدکونین ﷺنے مختلف مواقع پر مرحمت فرمائے تھے۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت عام الفیل کے 7برس بعدہوئی،جبکہ بعثت نبوی ﷺکادسواںسال تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاتعلق قبیلہ قریش کے معززترین خاندان بنوہاشم…