آؤ بھریں نفرت کے گھاؤ

پھر سے سارے ایک ہوجاؤ یومِ پاکستان مناؤ آؤ بھریں نفرت کے گھاؤ یومِ پاکستان مناؤ یاد کرو اُنّیس سو چالیس ایک ہوئے تھے سارے جب آزادی کی راہ میں یکسُو پاک زمیں کے تارے سب ایک ہی جانب بہتے تھے ہر ایک زباں کے دھارے تب جیت مقدّر تھی اپنی ہرگام پہ تب ہم…

تیئس مارچ اُنّیس سو چالیس عزم و ہمّت کی پہچان

تیئس مارچ اُنّیس سو چالیس عزم و ہمّت کی پہچان
جس دن سب نے ملکر سوچا اور بنایا پاکستان
آئو عزم و ہمّت کے اُس دن کو ہم پھر یاد کریں
اپنے ذہنوں کو انگریزی کلچر سے آزاد کریں
اپنا دیس ہے اپنی منزل، اپنا دیس ہے اپنی شان
تیئس مارچ اُنّیس سو چالیس عزم و ہمّت کی پہچان