معصوم شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہ جانے دیں

سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں نے اپنا لہو دیکر قوم کو متحد کردیا ہے۔ اس دلدوز سانحے کی ہر جانب سے مذمت کی گئی اور قاتلو ں کے لیے سخت ترین سزائوں کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ بات درست بھی ہے کیوں کہ جب تک مجرموں کو سزا نہ ملے ، وہ…

عام انتخابات، سندھ اور متحدہ کی پریشانی

شہر متحدہ کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔ اور متحدہ کے رہنما اب اس شہر پر قبضہ برقرار رکھنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ بہت پہلے ہم یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اب متحدہ آئندہ انتخابات ایک بار پھر مہاجر کے نام پر لے گی اور اب یہ بات سچ ثابت ہوتی دکھائی…

منصف ہوتو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے؟؟

42 افراد کی جان لینے کے بعد لیاری آپریشن ختم کردیاگیا۔ پیپلزپارٹی کا گڑھ لیاری سات دن تک جلتا رہا۔ محصور عوام شدید گرمی میں بجلی اور پانی سے محروم کردیئے گئے ۔گولیاں چلتی رہیںراکٹ برستے رہے لاشیں گرتی رہیں اور عوام کی منتخب اسمبلیاں کہیں کوئی شور کوئی اضطراب کوئی احتجاج نہیں؟ہر ایک اپنے…

لیاری ،لیاقت آباد۔ امن کمیٹی اور ایم کیو ایم

کراچی کے علاقے لیاری میں جمعہ 27اپریل سے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے خلاف پولیس نے آپریشن کا آغاز کیا ۔ جرائم پیشہ افراد اور گروہوں( مافیاز ) کے خلاف پولیس کو ایکشن لینا چاہئے اور ان کا قلع قمع کرنا چاہئے خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی، مذہبی ،لسانی گروہ سے ہو ان…

کراچی: گینگ وار اور بھتے کی تاریخ

اہل کراچی بھتہ خوری سے اچھی طرح واقف ہیں۔ آخر کار بیس سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے انہیں بھتہ دیتے ہوئے۔ بھتہ خوری کی وبا پہلے بہت محدود پیمانے پر ہوتی تھی یعنی پہلے صرف کراچی پولیس پتھارے داروں سے بھتہ وصول کیا کرتی تھی اور یہ بھتہ بھی بہت معمولی ہوتا تھا یعنی…

میرا کراچی لہو لہو

میرا کراچی ایک بار پھر لہو لہو ہے۔صورتحال یہ ہے کہ پہلے ہم لوگ بارہ مئی 2007 کو روتے تھے لیکن اب تو یہاں روز ہی ایک بارہ مئی برپا ہوتا ہے، روز درجنوں بے گناہوں کے لاشے گرتے ہیں۔ روزانہ کئی مائیں ابنے جوان بیٹوں کی، بہنیں گھبرو اور محبت کرنے والے بھائیوں کی،…