کراچی: گینگ وار اور بھتے کی تاریخ

اہل کراچی بھتہ خوری سے اچھی طرح واقف ہیں۔ آخر کار بیس سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے انہیں بھتہ دیتے ہوئے۔ بھتہ خوری کی وبا پہلے بہت محدود پیمانے پر ہوتی تھی یعنی پہلے صرف کراچی پولیس پتھارے داروں سے بھتہ وصول کیا کرتی تھی اور یہ بھتہ بھی بہت معمولی ہوتا تھا یعنی…

میرا کراچی لہو لہو

میرا کراچی ایک بار پھر لہو لہو ہے۔صورتحال یہ ہے کہ پہلے ہم لوگ بارہ مئی 2007 کو روتے تھے لیکن اب تو یہاں روز ہی ایک بارہ مئی برپا ہوتا ہے، روز درجنوں بے گناہوں کے لاشے گرتے ہیں۔ روزانہ کئی مائیں ابنے جوان بیٹوں کی، بہنیں گھبرو اور محبت کرنے والے بھائیوں کی،…

غزوہ بدر کا پیغام

غزوہ بدر کا پیغام :  17رمضان المبارک 2ھجری وہ دن ہے جب کفرواسلام کا پہلا معرکہ پیش آیاتھا۔بدرکا میدان اس معرکہ میں اہل ایمان کی کامیابی اور اہل کفرکی شکست فاش کا گواہ ہے۔یہ وہ دن ہے جب اپنی ”عددی اکثریت“ ، ”اسلحہ کی فراوانی “ اور ”مادی وسائل سے مالامال“ ہونے کے غرور میں…

جشن آزادی :14اگست 1947اور آج کے حالات

مبارک ہو ! پوری قوم کو ارضِ وطن کا 64واں یومِ آزادی مبارک ہو۔لیکن مجھے یہ تو بتائیں کہ کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ کیا بحیثیت ریاست ہم اتنے آزاد ہیں کہ اپنی خارجہ پالیسی خود بنا سکیں؟ کیا ہماری پارلیمنٹ اتنی آزاد ہے کہ وہ قیامِ پاکستان کے مقاص کے عین مطابق قانون سازی…

لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

بالآخر متحدہ ایک بار پھر اقتدارسے الگ ہونے کا ڈرامہ کرنے کے بعد حکومت میں شامل ہوگئی۔ لیکن اس بار ہدایت کار نے زیادہ محنت کی اور ڈرامے کو حقیقت کا رنگ دیا ۔کراچی کے باسی اچھی طرح جانتے تھے کہ اقتدار کے ٹھنڈے میٹھے پانیوں کی مچھلی متحدہ قومی موومنٹ حزبِ اختلاف کے کھارے…

متحدہ :توہین الطاف پر احتجاج اور توہین رسالت پر خاموشی۔۔

کراچی میں اے این پی سندھ کے رہنما شاہی سید کی رہائش گا پر منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھگوڑا اور کرمنل قرار دیدیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آفاق احمد کو مہاجروں کا حقیقی لیڈر قرار…

کراچی کا سانحہ: اب تو عادت سی ہے مجھ کو

کراچی میں رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں ایک نہتے نوجوان کا قتل ایک انتہائی افسوسناک اور دردناک سانحہ ہے جس نے صرف مقتول سرفراز بلکہ پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے اور اس واقعے نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات اور احتساب سے متعلق کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔صورتحال یہ…

متحدہ۔اور وکی لیکس : میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا

کچھ لوگ اور گروہ ایسے ہوتے ہیں جو کہ شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر دوسروں پر سنگ باری کرتے ہیں یا پھر کہنا چاہئے کہ چونکہ خود تو وہ کیچڑ میں لت پت ہوتے ہیں اور ان کا دامن داغ دار ہوتا ہے اس لئے وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں اور دوسروں…

انٹرویو ڈاکٹر رخسانہ جبیں

ڈاکٹر رخسانہ جبین صاحبہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی قیم(جنرل سیکرٹری ) ہیں ۔ ہم نے ان سے ،اسلام میں عورتوں کے حقوق، اسلام میں عورت کا مقام ،جماعت اسلامی حلقہ خواتین اور موجودہ دور میں خواتین جن مسائل کا شکار ہیں اس حوالے سے ایک گفتگو کی ہے قارئین و بالخصوص خواتین کی دلچسپی…

مولانا مودودی اور تحریک پاکستان

تحریک پاکستان کے حوالے سے جماعت اسلامی اور مولانا مودودی پر کئی جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں اگرچہ یہ الزامات گزشتہ باسٹھ سالوں سے لگائے جارہے ہیں لیکن کچھ عرصے سے  ویب پر  ایک  ٹولہ جماعت اسلامی اور مولانا مودودی ؒ کی کردار کشی کی مہم چلانے میں پیش پیش ہے۔ افسوس ناک بات یہ…

پی این ایس مہران پر حملہ! مجرم کون؟؟

پی این ایس مہران پر دہشت گردون کا حملہ قابل مذمت عمل ہے. دہشت گردی کی اس واردات سے افواجِ پاکستان کا مورال ڈاؤن کرنے کی ناکام و ناپاک کوشش کی گئی ہے. انشاء اللہ العزیز ہماری افواج کو ایسی کاروائیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا اور پاک فوج دہشتگردی کا نشانہ بننے کے باجود اپنے…

90کی دہائی کی دہشگردیوں کا ریکارڈ:دوسرا حصہ

جنوری1994 ڈکیتیاں: 5 جنوری :کراچی میں ڈکیتی کی 18وارداتیں،مزاحمت کرنے پر دو سگے بھائی ہلاک کردئے گئے۔ 9جنوری :کراچی شہر میں درجن بھر ڈکیتیاں 10جنوری: دودھ کے بیوپاری سے 8لاکھ روپے چھین لئے گئے 12جنوری : نارتھ ناظم آباد میں تربیتی مرکز میں ڈکیتی،ایک شخص کو گولی ماردی گئی 14جنوری : 8کلینک،شادی ہال اور پیٹرول…

کوئٹہ جعلی پولیس مقابلے کا ڈراپ سین

خررٹ آباد میں ہونے والے جعلی پولیس مقابلے کا معاملہ تو اب بالکل کھل کر سامنے آگیا ہے اور جو بات ہم نے کہی تھی وہی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔اس پورے جعلی مقابلے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا  اس پورے ڈرامے کا ڈراپ سین یہ ہے کہ یہ بدقسمت خاندان افغانستان سے براستہ…

کوئٹہ میں جعلی پولیس مقابلہ! حقائق کیا ہیں؟

صوبہ بلوچستان ایک طویل عرصے سے بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ یہاں آئے دن بم دھماکے،گیس لائن کو نقصان پہنچانا،اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ یہاں کی قوم پرست تنظیموں کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیاں اور ایف سی یہاں کے امن کی خرابی کی ذمہ دار ہے۔ صوبہ بلوچستان میں ایک…

بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ اسے کس جرم میں مارا گیا؟

روزنامہ جنگ کراچی اتوار 26 دسمبر کو صفحہ نمبر ۲ پر ایک خبر شائع ہوئی ہے۔ پہلے خبر کا خلاصہ آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں پھر ہم اپنی بات کریں گے۔ خبر کے مطابق’’گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں درندہ صفت ملزمان نے بچی کو گڑیا دکھانے کے بہانے…

ایبٹ آباد آپریشن اور تضاد بیانیاں: دوسرا اور آخری حصہ

اس آپریشن میں تعاون کے حوالے سے کچھ متضاد باتیں تو ہم نے آپ کو کالم کے آغاز میں بتائی تھیں اب اس میں ذرا مزید تضاد بیانیاں ملاحظہ کیجئے۔ ایک طرف صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان بڑھ چڑھ کر اس آپریشن میں اپنے تعاون کو اعلان کرتے ہیں بلکہ ہمارے وزیر اعظم تو بیگانی شادی…

ایبٹ آباد آپریشن اور تضاد بیانیاں

اسامہ بن لادن شہید تو اپنی منزلِ مراد پا چکے ہیں ۔جیسا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس بارے میں سچ کیا ہے وہ تو ایک یا دو ہفتوں میں سامنے آجائے گا لیکن یہاں تو یہ عالم ہے کہ پیر کو اسامہ بن لادن کو شہید کرنے کا اعلان کیا گیا…

بارہ مئی 2007 اور 90کی دہائی کی دہشت گردی کا ریکارڈ

12مئی 2007ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب جب ایک فاشسٹ اور دہشت گرد گروہ نے ایک آمر مطلق کی خوشنودی حاصل کرنے اور اپنے دنیاوی اور وقتی اقتدار کو دوام بخشنے کی لاحاصل کوشش میں ملک کے سب سے بڑے شہر کو ایک مقتل میں تبدیل کردیا۔ پورے ملک کے میڈیا نے یہ سارے…