پاکستانی میڈیا کا رنگ زرد ہے

ابھی میڈیا پر عوامی لعن طعن کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ ایک اور واردات ہوگئی جب ایکسپریس ٹی وی کے صف اول کے میڈیا شاہ سوار اور پروگرام ” ٹو دی پوائنٹ”  کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن صاحب کو رگڑنے کی کوشش کی۔ میں…

فقہی اختلافات کی بنا پر نمازوں کی علحیدگی

فقہی اختلافات کی بنا پر نمازوں کو الگ کرنے کا کوئی ثبوت سلف میں نہیں ہے۔ یہ فقہی اختلافات صحابہ کرام  کے درمیان بھی تھے اور تابعین کے درمیان بھی اور تبع تابعین کے درمیان بھی ۔ لیکن یہ سب لوگ ایک ہی جماعت میں نماز پڑھتے تھے۔ یہی طریقہ آئمہ مجتہدین کا بھی رہا۔…

ناموس رسالت اور میڈیا کا رویہ

ناموس رسالتﷺکے حوالے سے ہونے والے احتجاج میں ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں نے دین کا درد رکھنے والے ہر شخص کو بے چین کردیا تھا۔ گستاخی رسول ﷺ پر دنیا بھر میں احتجاج ہوا لیکن جو تباہی اور خونریزی ہمارے یہاں ہوئی اسکی مثال کہیں اور دیکھنے میں نہیں آئی۔  اس احتجاج نے ہمارا…

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے

اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو تمام انسانوں کے لیے ذریعۂ نجات ہے لیکن مقام صد افسوس ہے کہ آج اس دین کے پیروکار ہی دنیا میں سب سے زیادہ معتوب ہیں۔ ذلت و رسوائی مسلمانوں کا مقدر بن چکی ہے۔ دشمنان ِ اسلام ہمارے خون سے اپنی…

منصب امام مہدی

یہ سمجھنا بالکل غلط ہے کہ مہدی کے نام سے دین میں کوئی خاص منصب قائم کیا گیا ہے جس پر ایمان لانا اور جس کی معرفت حاصل کرنا ویسا ہی ضروری ہو جیسا انبیاء پر ایمان لانا، اور اس کی اطاعت بھی شرط نجات اور شرط اسلام و ایمان ہو۔ نیز اس خیال کے…

داعی کا کردار اور اسکی خصوصیات – مولانا مودودی رحمۃاللہ علیہ کا آخری اور نایاب انٹرویو

مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کو ہم ہمیشہ پڑھتے آئے ہیں لیکن انہیں سننا ایک بالکل مختلف تجربہ تھا۔ ہم میں سے بہت سوں نے مولانا مودودی مرحوم و مغفور کو اپنے سامنے بولتے نہیں سنا ہوگا۔ انکے لیے یہ انٹرویو ایک منفرد اور انوکھا تجربہ ہوگا۔ یہ انٹرویو انکی ذات یا انکی جدوجہد سے…

خودمختاری

ہمارے ہاں صورت حال یہ ہے کہ جو لوگ اشتراکیت کے حامی ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ہم روس اور چین کا قصیدہ گائیں اور دوسری طرف جو لوگ سرمایہ داری نظام کے حامی ہیں وہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ ہم اندر سے اشتراکی نظام کے طرفدار ہیں۔ دراصل یہ حضرات سمجھتے…

مسلم ممالک کی فوجوں کا المیہ

مسلمان ملکوں کی فوجوں میں بہت جلدی یہ احساس پیدا ہوگیا کہ آمریت کا اصل انحصار انہی کی طاقت پر ہے۔ یہ احساس بہت جلدی فوجی افسروں کو میدان سیاست میں لے آیا اور انہوں نے خفیہ سازشوں کے ذریعہ سے حکومتوں کے تختے الٹنے اور خود ہی اپنی آمریتیں قائم کرنے کا سلسلہ شروع…

مصنوعی درویشی

مَیں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ (صحابہ کرامؓ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم) نے کبھی اپنی زندگی میں مصنوعی درویشی پیدا کرنے کی کوشش نہیں فرمائی، اور نہ محض اِس غرض سے اپنے لباس، مکان اور خوراک کا معیار کم تر رکھا کہ دیکھنے والے ان کی فقیرانہ شان دیکھ کر داد…

اقتدار کیوں؟

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ زندگی کے موجودہ بگاڑ کو دُور کرنے کی کوئی تدبیر بھی کامیاب نہیں ہوسکتی، جب تک کہ اصلاح کی دوسری کوششوں کے ساتھ ساتھ نظامِ حکومت کو دُرست کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے، اس لیے کہ تعلیم، قانون، نظم و نسق اور تقسیمِ رزق کی طاقتوں کے بَل…

دنیا کی زندگی

دنیا کی زندگی تمہارے لئے ایک امتحان کا زمانہ ہے، اور امتحان اس امر کا ہے کہ تم حقیقت کو دیکھے بغیر عقل و فکر کے صحیح استعمال سے اس کا ادراک کرتے ہو یا نہیں، اور ادراک کرنے کے بعد اپنے نفس اور اس کی خواہشات کوقابو میں لاکراپنے عمل کو درست رکھتے ہو…

مولانا مودودی اور تحریک پاکستان

مارچ کا مہینہ تحریک پاکستان کے حوالے سے انہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ 23مارچ 1940کو ہی مسلمانانِ ہند نے قرار داد پاکستان کے ذریعے اپنی الگ وطن کی تحریک کو جِلا بخشی اور عملی جدوجہد میں ایک نئے ولولے نئے جوش سے حصہ لیا جس کے باعث سات سال مختصر عرصے میں ہی…

مقتلِ جامعہ چٹاگانگ

بنگلہ دیش کے جنوب میں خلیج بنگال کے خوبصورت ساحل پر چٹاگانگ کا شہر آباد ہے۔ 60 لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل یہ شہر اپنی سرسبز و شاداب پہاڑیوں و جنگلات اور دلکش ساحل کی وجہ سے سیاحوں میں بہت مشہور ہے۔ چٹاگانگ یونیورسٹی بنگلہ دیش کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ خوبصورت…

مصر میں اسلامی قوتوں کا احیاء

مصر میں منعقدہ حالیہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔انتخابی نتائج کے مطابق اخوان المسلمون کے سیاسی بازو فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی نے 47 فیصد سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے واضح اکثریت ثابت کردی ہے جبکہ قدرے سخت گیر اسلامی رجحانات رکھنے والی جماعت النور پارٹی 24 فیصد نشستیں…

تختہ دار محبت کی سزا ٹھری ہے

خبر ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر غلام اعظم کو 1971میں جنگی جرائم کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 89سالہ پروفیسر غلام اعظم کی درخواست ضمانت ’’ انٹر نیشنل کرائمز ٹر بیونل‘‘ نے مسترد کردی۔ پروفیسر غلام…

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ

عبداللہ شاہ غازی ؒ کا عرس ہر سال20 سے22 ذوا لحج کو سالوں سال سے منایا جا تا آرہا ہے ان کا مقبرا کراچی کے ساحل سمندر کلفٹن میں واقع ہے۔ ان کے بھائی سید مصری شاہ کا مقبرا بھی تھوڑے فاصلے پر ساحل سمندر کے قریب میں واقع ہے۔ عبداللہ شاہ غازی کا مقبرا…

حریم کبریا سے آشنائی

مصنف: اطہر ہاشمی میں طالب علمی کے زمانے ہی سے اسلامی جمعیت طلبہ سے کتراتا رہا ہوں۔ ظالم پکنک پر بھی لے جائیں تو نمازیں پڑھوا دیتے ہیں۔ پھر سب کے سامنے ریکارڈ بھی چیک کرتے تھے کہ آج کتنی نمازیں پڑھیں، نہیں پڑھیں تو کیوں؟ اب بندہ کہاں تک جھوٹ بولے گا! اسلام آباد…

رمضان اور تقویٰ

یایھا الذین امنو اکتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم  لعلکم تتقون (سورہ بقرہ83) ’’اے لوگو جو ایمان  لائے ہو، تم پر روزے فرض کر دئیے گئے ہیں، جس طرح تم سے پہلے انبیاء  کے پیروں پر فرض کیے گئے تھے‘‘ آئیے رمضان میں ایک نیا اپنا آپ دریا فت کر یں۔ فرضیت رمضان…

رمضان کیسے گذاریں؟؟؟

آئیے اس رمضان میں ایک نیا اپنا آپ دریافت کریں: ہمارے مالک اور پروردگا نے ہمارے لیے رمضان کو دنیا میں تعمیر سیرت کرنے اور ڈھیروں خیرو برکت سمیٹنے کا ذریعہ بنایا ہے۔ آخرت میں جنت روزہ داروں کی ضیافت  کے لیے سال بھر سے سجائی جاتی ہے (جتنے اہم مہمان ہوں اتنے دن قبل…

رمضان کے روزے

فرض: روزہ اسلام کا چوتھا ستون ہے۔ اللہ نے مسلمانوں پر روزے فرض کیے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں روزوں کے متعلق فرماتا ہے ’’ اے لوگوں جو ایمان لاے ہو تم پر روزے فرض کر دیے گے ہیں جس طرح تم سے پہلے انبیا کے پیروں پر فرض کیے گے تھے اس سے توقع ہے کہ…