جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے

دل نہایت غمگین تھا۔ اتنے عرصے کی محنت محض ایک فیصلے سے غارت ہوگئی۔ سمجھ میں نہ آتا تھا کہ لوگوں کا سامنا کیسے کریں گے؟ مستقبل کا سوچو تو مکمل اندھیرا دکھائی دے رہا تھا۔حالات کیسے بدلیں گے؟ ملک کی تقدیر کا کیا ہوگا؟ بائیکاٹ کے اعلان کے بعد دوپہر کے کھانے پر تو…

دریا کنارے کھڑاپیا سا۔۔۔

یہ 29 فروری 2008ء کی صبح تھی ۔ لیپ ایئر! ہر چار سال بعد یہ تاریخ آ تی ہے ۔کتنی قباحت اورنقص موجود ہے شمسی کیلنڈر میں مگر کاروبار زندگی اسی کے تحت چلایا جارہاہے!دنیا کو چھوڑیں اپنی بات کر تے ہیں ۔۔۔ اسکول اسمبلی اور سائنس کی کلاسز میں اس حوالے سے بریفنگ کروائی…

راہ نما چاہئیے!

سفر G -25 کا ہو یا کسی بوئینگ طیارے کا! آ گہی کے نئے باب کھولتا ہے!! ایسے ہی ایک سفر کا ذکر ہے جس میں مسا فروںسے کھچا کھچ بھری مزدا اپنی منزل مقصود سے محض چند کلومیٹر کے فا صلے پر ایسی جگہ خراب ہو گئی جہاں اس روٹ پر چلنے والی واحد…

الیکشن، تقویٰ اور برادری

وہ بزرگ تھے اورسارے علاقے میں اپنی نیکی،پارسائی اور تقویٰ کی وجہ سے جانے جاتے تھے، ان کی وضع قطع اورچال ڈھال بھی ایک متقی شخص کی سی تھی ۔ تمام لوگ ان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے اور بڑے بزرگ کا درجہ دیتے، وہ بھی اپنی بساط کے مطابق عوام کے دکھ درد…

آئیے! تبدیلی کے لیے

تبدیلی کاجذبہ، ہر انسان کی جبلت میں پایا جاتا ہے۔ تبدیلی اور تحرک دراصل زندگی کا دوسرانام ہے۔ زندگی بیدار و متحرک ہو تو تبدیلی کا پیش خیمہ ہوتی ہے ورنہ جمود، سستی اور غیر فعالیت قرار پاتی ہے۔ انسانوں کی اجتماعی کاوشیں تبدیلی میں کارگر ہوتی ہیں، اور دیرپا اور مضبوط تبدیلی تبھی آتی…

ڈیجیٹل دنیا۔۔۔

’’خواتین کے لئے بھی یہ ہی ہدا یات ہیں ۔ بس جہاں  گا  ہو  گی   کر لیں اور جہاں   کا  ہو  کی  کر لیں۔۔۔‘‘  دھیمے دھیمے لہجے میں شام کے جھٹ پٹے وقت کہی گئی بات  پورے آ ڈیٹوریم میں شگفتگی بکھیر گئی۔ یہ تھے محترم لیاقت بلوچ جو ورکشاپ کے شر کا ء سے…

کنیکٹ فار چینج— میری روداد

بعض ایونٹ ایسے ہوتے ہیں جن کو سوچا جائے تو ناک کے نتھنوں سے آکسجن جانے کے بجائے اک خوشگوار احساس جسم میں داخل ہونا شروع ہو جاتا ہے جس سے سارے وسوسے اور اندیشے باہر نکلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور روح پر ایک محبت کا ہیولا سا چھا جاتا ہے میں وہاں…

بنگلادیش میں جاری سیاسی قتل عام

پلازمہ اور سرخ و سفید ذرات سے مزین خون اپنی کثافت کے لحاظ سے دنیا کے تمام علاقوں میں ایک جیسا ہی ہوتا ہے لیکن جب یہ بہتا ہے تو اتنی تفاوت اس دنیا کو کیسے نظر آنے لگ جاتی ہے کہ کبھی ایسی چیخ و پکار کہ یہ چلتا خون سسک کر رہ جاۓ…

قاضی بابا ۔۔۔چمن ویران کر گئے

اس دنیا میں دو طرح کے انسان پائے جاتے ہیں ایک وہ جو اپنے آپ کوحالات کے تھپیڑوں سے بچانے کے لیئے وقت کے ہاتھ اپنی لگام دے دیتے ہیں اور زندگی جیسی انمول چیز کو بے مقصدیت کی ڈھلوان پر ایسے چھوڑ دیتے ہیں کہ وقت رخصت انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ پستی و…

قاضی صاحب کا قرض۔ ۔ ۔

ہماری قوم کا المیہ یہ ہے کہ ہم جانے والے کی شان میں قصیدہ گوئی اور مرثیہ نگاری تو خوب کرتے ہیں لیکن اس شخص کی زندگی میں اس کے افکار کی طرف توجہ دینے کی بجائے سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر کان لگائے رکھتے ہیں ۔ قاضی حسین احمد رخصت ہوگئے، ملک کے…

محبت کا داعی۔۔۔ قاضی!

قاضی حسین احمد سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے۔ ایک بار ان کو مل لینے والا بلکہ قریب سے دیکھ لینے والا بھی ان کے چہرے کی بشاشت، تازگی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکتا تھا، میٹرک میں تھا کہ ایک  کلاس فیلو کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں اتفاق سے قاضی حسین…

یتیمی کیسی ہوتی ہے

یتیمی کی اذیت کس کو کہتے ہیں یہ آج میں نے جانا!! میں نے اپنے بابا کو نہیں دیکھا میری پیدائش انکے انتقال کے چھ ماہ بعد ہوئی مگر نہیں مجھے تو  لگ رہا تھا میں آج ہی یتیم ہوئی جو زخم مجھے آج لگا تھا وہ کبھی نہیں بھر سکتا نہ ہی اسکا کوئی…

قائداعظم کا تصور پاکستان اور اسلامی جمعیت طلبہ

مصنف: اطہر ہاشمی   علامہ اقبالؒ نے تو صاف کہہ دیا تھا کہ: محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند اس طرح انہوں نے ہم جیسوں کو تو محبان کی فہرست سے خارج ہی کردیا تھا۔ مگر ہم جیسے جب جوان تھے تو کونسا تیر مار لیا‘ فلمی ستاروں تک…

جمہوریت یا آمریت

جمہوریت کی ناکامی کا دعویٰ فقط ایک مکّاری ہے جو ایک ملک کے باشندوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے لیے کی جاتی ہے۔ ورنہ ظاہر بات ہے کہ کوئی قوم بھی جب آزاد ہوتی ہے تو یہ نہیں ہوتا کہ وہ پہلے دن سے اپنے معاملات کو چلانے کے کام میں ماہر ہوجائے۔ وہ…

اسلامی جمعیت طلبہ طاغوت کے نشانے پر

آج اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں کیونکہ یہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو طلبہ کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کررہی ہے ۔جمعیت کی قوت سے خوفزدہ ٗ مطلق العنان وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے گماشتوں کی سازشیں جمعیت کو کمزور کرنے کی بجائے اس کی توانائی کا باعث بن رہی ہے…

سقوط ڈھاکہ کہ بعد باقی ماندہ پاکستان کا مستقبل

سوال : آج کل عام طور پر لوگ پاکستان کے مستقبل کے بارے میں مایوس ہیں کہ پاکستان کا مستقبل تاریک ہے، یہ خیال عام ہے کہ آئندہ چند سال بعد پاکستان صفحہٴ ہستی پر نہ رہے گا۔۔۔ اس صورت میں آئندہ تحریک اسلامی کا لائحہ عمل کیا ہوگا اور نوجوانوں کی ذمّہ داریاں کیا…

جماعت اسلامی صرف سیاست کرتی ہے خدمت نہیں

جماعت اسلامی قیام پاکستان سے پہلے قائم ہوئی تھی۔ جماعت اسلامی کے قائم ہوتے ہیں اس پر اعتراضات اور تنقید کی بوچھاڑ کردی گئی، لوگ جماعت اسلامی پر مختلف اعتراضات کرتے ہوئے مولانا مودودی سے رابطہ کرتے تھے یا براہ راست ان سے ملتے تھے اور پھر جماعت اسلامی کے کارکن بن کر واپس جایا…

جماعت اسلامی اور پرویز مشرف؟

کیا جماعت اسلامی نے پرویز مشرف کی حمایت کی ؟ جماعت اسلامی اور جنرل پرویز مشرف کے تعلقات کے بارےبلعموم لوگ اوربلخصوص میڈیا اعتراض کرتا رہتا ہے جس کو بنیاد بنا کر جماعت اسلامی کو آمروں کی حامی جماعت ہونے کا اضافی الزام بھی دیا جاتا ہے اس بلاگ میں، میں آپ کو کسی لفظی…

شہادت امام حسین کا اصلی مقصد

ہر سال محرم میں کروڑوں مسلمان، شیعہ بھی اور سنی بھی امام حسین کی شہادت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن افسوس ہے کہ ان غم گساروں میں سے بہت ہی کم لوگ اس مقصد کی طرف توجہ کرتے ہیں جس کے لئے امام نے نہ صرف اپنی جان عزیز قربان…

اسلام آباد فیسٹیول2012 روشن مستقبل کا اشارہ

پاکستانی قوم کو مایوسی ، بداعتمادی، بے یقینی ، بد دیانتی ، بے حسی ، دہشت گردی اور لاقانونیت جیسی مہلک بیماریوں نے انفرادی سطح سے لے کر اجتماعی سطح تک اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، آج اپنی حالت زار دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ کیا ہم اسی ملت کی نسل ہیں…