ووٹ دو یا جان

میرا ذہن ابھی تک لیکچر کے دوران اٹھا ےٗ گئے ان گھمبیرسوالات میں الجھا ہوا تھا جنھوں نے وہاں موجود ہر فرد کو پریشان کر رکھا تھا۔ یہ کوئی پہلا موقعہ نہ تھا کہ کسی نے سوال کیا ہو ہمیشہ ہی لیکچر کے دوران بھی اور آخر میں بھی سوال و جواب کا سلسلہ رہتا…

اللہ کو یہی منظور تھا

یکے بعد دیگرے کئی دردناک مضامین لکھتے لکھتے آج میرا قلم بھی سراپا احتجاج تھا جس نے ابھی نیا نیا چلنا ہی سیکھا تھا کہ اتنے تکلیف دہ مناظرکو قلم بند کرنا یقینا اس کے حوصلے کا امتحان تھا مگر میں کیا کروں کہ۔ جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں کہاں سے لاوٴں…

نوحہ فلسطین یا نوحہ کراچی؟

فلسطین کے تڑپتے لہو میں نہاےٴ وہ معصوم بچے، عورتوں کی چیختی ہوئی آہیں ، جواں لاشے اور میری بے بسی۔۔۔! یہ سب وہ مناظر تھے جنھوں نے مجھ سے ایک مضمون لکھوادیا۔ مضمون کیا تھا صرف میرے احساسات تھے جن کو میں نے اپنے قلم میں سیاہی کی جگہ بھر کہ کاغذ کے حوالے…

سانحہ بلدیہ ٹاؤن۔۔۔ پکارتی ہے زبان خنجر۔۔۔

آگئی تھی آندھیوں جیسی روانی آگ میں‌ جل بجھی کتنے چراغوں کی جوانی آگ میں‌ صبح دم گھر سے گئے تھے شام کو لوٹے نہیں لکھ دیا تھا پھر کسی نے دانہ پانی آگ میں‌ کون‌سا شعلہ تھا کسی کے جسم سے لپٹا ہوا جانے کتنی دیر چمکی زندگانی آگ میں کوئی ایسی آگ ہو…

یہ قتل ہوا کیوں لوگو ! ؟

 پھرکراچی کا افق ایک بار زرد پر گیا  پھر مقتل خانے آباد ہو گئے پھر ظلم نےاپنے شعلے اٹھا دیے پھر کراچی سلگنے لگا میرا قائد ڈاکٹر پرویز محمود کل جبر کے نیزے پر چڑھ گیا شائد لطف خون کا خوگر پیاسا ہو گیا ذات پات اور علاقائی تعصب کے درندوں نے اگلے ہی دن…

نفرتوں کے سوداگر

اس وقت پورے ملک میں قوم پرستی کی آگ بھڑکائی جارہی ہے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں اس آگ کی تپش کچھ زیادہ ہی ہے۔ ایک بڑا عجیب معاملہ یہ ہے کہ سندھی قوم پرست خود علی الاعلان سندھو دیش کا نعرہ لگائیں، سندھ کو توڑنے کی بات کریں ۔ ان کے جلسوں اور ریلیوں…

جناح پور کا سر کٹا جن اور سندھ محبت ریلی پر فائرنگ

پاکستان میں اس وقت نئے صوبوں کا ایک معاملہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ سب سے پہلے یہ معاملہ خیبرپختونخواہ کے نام کی تبدیلی کے بعد ہزارہ برادری کی جانب سے اٹھایا گیا تھا، ان کا موقف تھا کہ سابقہ صوبہ سرحد اور موجودہ خیبر پختونخواہ میں صرف پشتو بولنے والا یا پٹھان ہی نہیں رہتے…

منصف ہوتو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے؟؟

42 افراد کی جان لینے کے بعد لیاری آپریشن ختم کردیاگیا۔ پیپلزپارٹی کا گڑھ لیاری سات دن تک جلتا رہا۔ محصور عوام شدید گرمی میں بجلی اور پانی سے محروم کردیئے گئے ۔گولیاں چلتی رہیںراکٹ برستے رہے لاشیں گرتی رہیں اور عوام کی منتخب اسمبلیاں کہیں کوئی شور کوئی اضطراب کوئی احتجاج نہیں؟ہر ایک اپنے…

آج بارہ مئی ہے

بارہ مئی 2004ء اور بارہ مئی 2007ء پاکستان بالخصوص کراچی کی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں ۔ وہ دن جب اقتدار اور طاقت کے نشے میں چور ایک دہشت گرد گروپ نے سر عام بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ بارہ مئی 2007ء تو سب لوگوں کو یاد ہے مگر بارہ مئی…