پھولوں کے پیراہن

کئی دن سے متواتر بازار جانا پڑرہا تھا۔ وہ بھی بھری دوپہر میں۔ سبب کزن کی شادی کی تیاری میں خالہ جان کا ہاتھ بٹانا تھا۔ دوپہر میں جانے کا انتخاب یوں کیا کہ اس وقت دکان دار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوتے ہیں اور توجہ سے بات کو سن لیتے ہیں۔ یوں خریداری…

خواتین کے حقوق کے محافظ: نبی اکرمﷺ

محسن اعظمﷺکے احسانات پوری نوع انسانی پر ہیں لیکن صنف نازک اس احسان کی خصوصی طو ر پر مرہونِ منت ہے جس کو اس کا حقیقی مقام دلا کر آپ ﷺ نے گویا ایک نئی زندگی عطا کی۔یہ حقیقی مقام کیا تھا؟ آدم اور حوا کی تخلیق کے وقت مرد اور عورت کی اس حیثیت…

رکھتی ہے مگر طاقت پرواز مری خاک

25 فروری کی صبح بستر میں ہی خیال آ یا کہ آج تو خواتین واک ہے! اٹھنے میں تیزی دکھائی تو ٹخنا مڑ گیا اور پرانی چوٹ بھی تا زہ ہو گئی فوراً ہمت پست ہونے لگی کہ اس زخمی پائوں کے ساتھ کیا خاک واک ہوگی؟ مگر حوصلے بلند رکھے اور نارمل انداز میں…

پاک وطن کو پاک بنائیں

صحبت و ہم نشنی کے اثر سے انکار ممکن نہں کہا جا تا رہا ہے کہ نیک ادمی کی صحبت تم کو نیک بنا دے گی اور بد بخت کی صحبت تم کو بد بخت بنا دے گی سو جب تک تم سے ہوسکے برے ہم نشین سے دور رہو کیونکہ برا دوست سا نپ…

الیکٹرانک میڈیا کی بے لگام آزادی

فوج کشی کے ذریعے اقوام کو غلام بنانے کا سلسلہ اہل یورپ نے شروع کیا. یہ کام تین صدیوں تک جاری رہا پھرمہذب یورپ نے طریقہ واردات تبدیل کردیا اور قوموں کوغلام بنانے کے لیے افواج کا استعمال ترک کردیاگیا اور سٹیلائٹ کمیونیکیشن کو استعمال کیا‘ پہلے فوجیں یلغارکرتی تھیں اور جسموں کو فتح کرتی…

پیمرا … پیمرا

نہ جانے کون سی گھڑی تھی کہ جب اخبار میں ایک اشتہار پر نظریں چپک کر رہ گئیں۔بڑی مشکل سے یعنی مجازی خدا کی پکار پر ہٹیں تو بھی دل ودماغ اس میں اٹک کر رہ گئے۔اشتہار کیا تھا دعوت نامہ تھا کہ آ بیل مجھے مار ۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام کو…

جشن ِ سالِ نو

تین معصوم کلیاں اور کچل دی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یقین نہیں آیا ناں کہ۔۔۔۔۔۔۔اور واقعتا پائوں تلے کچل ڈالی گئیں!!! اف اتنی سنگ دلی، شقی القلبی! وحشت وتشدد کی انتہا! آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سالِ نو کی آمد پر جشن کیاہوا؟ غارتگری کا سامان ہوا۔ مگر ذرائع ابلاغ نے اس سنسنی خیز خبر کو چھپایا۔ دبیز پردے ڈالے رکھے۔ بریکنگ نیوز…

بوتل کا جن

با ت نہ نئی تھی نہ بظاہر بڑی! لیکن نہ جانے کیوں اسلم صاحب کی سوئی اٹک کر رہ گئی تھی. آفس سے آکر فریش ہونے کے بعد کھانے کی میز پربیٹھتے ہی انہوں نے ٹی وی ریموٹ اٹھالیا. یہ روز کا معمول تھا ہر لقمے پر چینل بدلنا! کچھ عادت سی ہوگئی ہے. لیکن…

معاشرتی اقدار کا زوال

سارے مہمانوں کی نظریں دروازے پر لگے لگے تھک گئیں، دلہن آنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی. آج ولیمے کی تقریب ہے اور سارا ہال مہمانوں سے بھر چکا ھے اور سٹیج تھا کہ بن دلہن کے سونا پڑا تھا. خاصی تاخیر کے بعد جب دلہن اسٹیج پر آئیں تو میں نے انکی…

موبائل کلچر اور ہم

جائزے بتا رھے ہیں کہ پاکستان میں موبائل کی درآمد میںخاطر خٌواہ اضافہ ہو رھا ہے۔ اسکی ایک وجہ اگرچہ ضرورت بھی ہے لیکن دوسری طرف خواہش نفس کی بڑی خرابی بھی ہے جسکے پیچھے ریاکاری کا جذبہ اسراف اور فضول خرچی کا سبب بن رہا ہے۔ اسٹیٹس سمبل کے بطور قیمتی سے  قیمتی موبائل…