احساس کے انداز

سنو، کبھی ایسا ہوا ہے کہ تمہاری زبان بات کرنے کو ترس گئی ہو؟؟ میں نے خلامیں تکتے ہوئے سوال بہر حال اس سے ہی کیا تھا، جی نہیں ہمارے یہاں ایسا کوئی دستورِ زباں بندی نہیں ہے، علامہ کے شعر کی ترکیب کا استعمال کرتے ہوئے اس نے لا پرواہی سے سر کو جھٹکا…

قربانی عشق الہی کا اولین مظہر

عید قربان کے نام کے ساتھ ہی جہاں نت نئے پکوانوں کا تصور ذہن میں آنے لگتا ہے وہیں چہار جانب جانورں کی منڈیاں اور ان سے پھوٹنے والی مخصوص باس بھی گھومنے لگتی ہے۔ باربی کیو، گرل، روسٹڈ کھانوں کا تصور اور ان کی تراکیب کے حصول کے لیے سرگرمی نظر آنے لگتی ہے…

کوریڈور

گرلز کالج سے انٹر کر نے کے بعد آنرز کے لیے جب یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو ایک نئی دنیا تھی۔ حالانکہ آ ٹھویں جماعت تک لڑکوں کے ساتھ ہی پڑھا تھا مگر وہ بے چارے معصوم سے برادران جو پہلی جماعت سے ہمارے ساتھ پڑھتے چلے آ رہے تھے ان کی تو ہمت نہ…

حجاب۔۔۔ عورت کی آزادی کا ضامن

اسلام دین فطرت و رحمت ہے، یہ زندگی گزارنے کا مکمل سلیقہ ہے زندگی کے تمام دائروں پر محیط یہ نظام، زندگی کے ہر پہلو سے رہنمائی کا اعلیٰ و اکمل نمونہ ہے۔کامل و اکمل یہ نظام زندگی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ ہے، جو ہر دور،علاقے اور زمانے کے انسانوں کے لئے ہے ۔موجودہ دور…

عالمی یوم حجاب، کیوں منائیں؟

2004 ء میں جب فرانس میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور ہوا تو عالمی اسلامی تحریکوں کے ایک اجتماع میں امت مسلمہ کے جید عالم اور قابل احترام مفکر علامہ یوسف القرضاوی کی قیادت میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہر سال 4 ستمبر کو یوم حجاب منایا جا ئے گا اور اسی سال سے…

حیاء

حیا ء اور ایمان ایک دوسرے کے ساتھی ہیں جب ایک اٹھ جاتا ہے تودوسرا بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔ (مشکواۃ شریف)۔ آئیے دیکھیں! سوچیں! اورغور کریں حجاب کیا ہے! اس کے فوا ئد کیا ہیں اور اس کے ترک کرنے پر کیا نقصانات ہیں! حجاب کے لغوی معنی دو چیزوں کے درمیان حائل ہوجانے…

آزادیِ نسواں

 8مارچ، بین الاقوامی طور پر عالمی یومِ خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے ، گو کہ ابتداً اسے مزدور یا پیشہ ور خواتین کے حقوق کے دن کی حیثیت سےرائج کیا گیا ، لیکن ہمیشہ کی طرح ، اینٹیں چنتی، مزدوری کرتی ، چوڑیاں بیچتی عورت کہیں بہت پیچھے رہ گئی۔۔ اور ان کے…

خواتین کا عالمی دن

آبی حیات، چرندپرند، بیماروں، بوڑھوں، معذوروں، مختلف بیماریوں کے عالمی دن۔ مقصد انکی طرف توجہ دلانا کہ 364 دن عدم توجہی میں گذرگئے تو اس دن ’’ماں‘‘ کی اہمیت ’’باپ‘‘ کی اہمیت بزرگوں کی اہمیت، زمینی مخلوق کی اہمیت یا ماحول کی اہمیت کو محسوس کرلیں۔ اب ضروری ٹھرا کہ ایک دن ’’عورتوں‘‘ کے بھی…

مثال

’’جمعہ کا دن کس قدر تیزی سے ڈھلتاہے‘‘ گاڑی کا ہارن دروازہ پر کیا بجا ۔دل ، دماغ میں بحث چھڑ گئی ۔ وقت پر قابو پانے کی حسرت دل میں گھٹ کے رہ گئی۔ ’’عورت کی زندگی کا محور گھر، بچوں کے سوا کیا ہو؟گیٹ سے سر نکالے تینوں لاڈلوں کو جھانکتے دیکھ کر…

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ!

’’آ خری لمحات میں احساس ہو گیا تھا کہ موت بہت قریب ہے مگر نہ مایوسی نہ لا پرواہ! علاج پر یقین تھا اور دلچسپی لے رہی تھیں‘‘ یہ ان کی بیٹیوں کے تاثرات تھے۔ٹھہرئیے! میں آپ کو بتائوں یہ ذکر کب اور کہاں کا ہے! فروری کی ایک خوشگواراور خنک صبح تھی اور ہم…