حجاب – ایک ذمہ داری

مصنّف: محمد سعد خان

عموماًعام مسلمانوں کے نظریہ حجاب پر بائیں بازو کے دانشور اپنی بھنویں چڑھاتے ہیں اور اسے مردانہ شاونزم گردانتے ہیں اورمغرب ذدہ خواتین اسے اپنا ذاتی فعل قرار دے کر مردوں کو اس معاملے سے دور رہنے پر زور دیتی ہیں لیکن کیا حقیقت یہ ایسے ہی ہے؟ کیا مرد حضرات اس چیز سے لاتعلق رہتے ہیں کہ خواتیں کا لباس کیا ہے؟ کچھ خود ساختہ اسلامی اسکالرز یہ فتویٰ دیتے ہیں کہ مردوں کو اپنی نگاہوں کو نیچا کرلینا چاہئے اگر وہ اپنی نفسانی خواہشات پر کنٹرول نہ رکھ سکیں تو انہیں پہلے ہی اپنی نگاہوں کو نیچا کرلینا چاہئے۔

حجاب — کیوں ضروری ہے ؟

٤ستمبر کا دن ، مغربی مذہبی رواداری کا پردہ چاک کرتے ہوۓ اس مہذب دنیا کے خدوخال واضح کرتا ہے – آج سے ٹھیک دس سال قبل ٤ ستمبر ٢٠٠٢ کو فرانس نے یورپ میں پہلی بار حجاب پر قانونا پابندی عائد کر دی اس سے پہلے جرمنی ، تیونس اور ترکی میں بھی حجاب…

زرداری صاحب! بزرگان دین کے ساتھ تو فراڈ نہ کریں

آٹھ اپریل کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری صاحب نے انڈیا کا ایک نجی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ایک منت پوری کرنے کے لئے حضرت خواجہ غیرب نواز رح کے مزار پر حاضری دینا بتایا گیا تھا۔ زراری صاحب نے جو بقول ان کے ”نجی دورہ “ تھا اس دورے میں ان…

لندن چائلد سیکس کیس

فی زمانہ اسلام کو برا بھلا کہنا ایک فیشن بن گیا ہے۔ منتشر ذہن، سیکولر ازم و کمیونزم کے ماننے والے دنیا کی ہر برائی ہر خامی کا ذمہ دار اسلام اور مسلمانوں کو قرار دیتے ہیں۔ وطن عزیز میں گذشتہ ایک عشرے سے دین بیزار، سیکولر لابی نے اپنے پر پرزے نکال لئے ہیں۔…

ٹوٹ رہا ہے حصا ر

آسمان پر دور تک سرمئی بادل چھائے ہوے تھے. ہلکی ہلکی پھوار نے فضا کو مہکا دیا تھا. مٹّی سے اٹھتی سوندھی سوندھی خوشبو سانسوں کو معطر کررہی تھی ۔ کچّے راستے پر گاڑی ڈگمگا رہی تھی. دونوں طرف لگے ہوئے چیکو کے درختوں کی قطار ماحول کو دلاآویز بنارہی تھی۔ شہر سے دور فارم…

بوتل کا جن

با ت نہ نئی تھی نہ بظاہر بڑی! لیکن نہ جانے کیوں اسلم صاحب کی سوئی اٹک کر رہ گئی تھی. آفس سے آکر فریش ہونے کے بعد کھانے کی میز پربیٹھتے ہی انہوں نے ٹی وی ریموٹ اٹھالیا. یہ روز کا معمول تھا ہر لقمے پر چینل بدلنا! کچھ عادت سی ہوگئی ہے. لیکن…

معاشرتی اقدار کا زوال

سارے مہمانوں کی نظریں دروازے پر لگے لگے تھک گئیں، دلہن آنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی. آج ولیمے کی تقریب ہے اور سارا ہال مہمانوں سے بھر چکا ھے اور سٹیج تھا کہ بن دلہن کے سونا پڑا تھا. خاصی تاخیر کے بعد جب دلہن اسٹیج پر آئیں تو میں نے انکی…

حیا اور مسلمان مرد

ہر  دین کا ایک خا ص خلق ہوتاہے اور اسلام کا خلق حیا ہے ‘‘فرمان نبویؐ  (موطا امام ما لک ) حیا ایک خاص فطری وصف ہے ۔جو انسان کے اندر  بہت سی خو بیو ں کو پروان چڑھا تا ہے۔ مثلاً عفت و پا کبا زی، گنا ہوں سے بچنا، اللہ کی نافرمانیوں پر…

اللہ کے عذاب کو دعوت

’’کیا تم ایسے بے حیا ہو گئے ہو کہ وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیا، تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو‘‘(الاعراف ۱۸) ’’آخر کار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک ذبرداست دھماکے نے آ لیا اور ہم نے اُس بستی…

خوف زدہ نہ ہوں…

آج کل ٹی وی کے تمام چینلز میں لائیو شوز لازمی تصور کیے جارہے ہیں۔ جن میں سیٹ کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ میزبان کے پُرکشش ظاہرکی نوک پلک بڑی محنت سے سنواری جاتی ہے۔ ان لائیو شوز میں فون کالز کو بڑی خوشی سے سنا جاتا ہے۔ جن میں کبھی سیاسی ایشوز کبھی گھریلو…