14 اگست : یومِ تجدید عہد وفا

آج یومِ آزادی منائی جارہی ہے۔ ہر سال جب اگست کا مہینہ آتا ہے تو اہلِ وطن جشنِ آزادی کی تیاریاں شروع کردیتے ہیں، گلیوں ، سڑکوں اور بازاروں جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال لگ جاتے ہیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آجاتی ہے، لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر ذوق و شوق سے جھنڈے لگاتے ہیں، گلیاں جھنڈیوں سے سجائی جاتی ہیں، کئی علاقوں میں 13 اور 14اگست کی رات کو چراغاں کیا جاتا ہے۔بیشتر علاقوں میں لڑکے بالے اور نوجوان بڑی عقیدت اور جوش وجذبے اور محنت سے پاکستان کے نقشے بناتے تھے، اس کو مختلف رنگوں سے سجا کر پاکستانی ثقافت اوروطنِ عزیز کے مختلف خطوں کے ماڈل بنا کر عام نمائش کے لیے رکھ دیتے ہیں،یہ ایک بہت اچھی اور مثبت سرگرمی ہوتی ہے۔ مجھے وہ دن بھی یاد ہیں جب 13اور 14اگست کی راتوں کو گھی کے چراغ جلائے جاتے تھے، کراچی کے کئی علاقوں میں چندہ جمع کرکے ’’پردے ‘‘ پر پاکستانی فلمیں دکھائی جاتی تھیں۔ پردے پر فلم دکھانے کا رواج تو عرصہ ہوا ختم ہوا لیکن دیگر تقریبات اسی طرح جاری و ساری تھیں لیکن رفتہ رفتہ اس میں بھی کمی ہوتی گئی۔partition-6partition-7مجھے جشن آزادی کے موقع اب پر وہ روایتی جو ش خروش نظر نہیں آتاجو کہ اس دن کے لیے مخصوص ہے ،ہاں اب چند برسوں سے اگر نظر آتا ہے تو وہ نوجوانوں کا بے ہنگم شور شرابہ ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جشن آزادی منانے کا یہ کون سا طریقہ ہے کہ موٹر سائیکلز کے سائلنسر نکال کر کانوں کو پھاڑ دینے والا شور برپا کردیا جائے، لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں بھارتی گانے بجائے جائیں، سڑکوں پر اوور اسپیڈ اور ون ویلنگ کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا جائے۔ کیبل کلچر، نجی چینلز پر بھارتی ثقافت کے پرچاراور امن کی آشا کے راگ الاپنے سے یہ نقصان ہورہا ہے کہ اب ہم 14 اگست کو محض ایک عام تعطیل سمجھ کر مناتے ہیں صرف ایک چھٹی کا دن ۔

indexہم یہ بھولتے جارہے ہیں کہ اس تاریخی دن کا پس منظر کیا ہے؟؟ اس کی اہمیت کیا ہے؟ ہمارے آباء و و اجداد نے کتنی جدو جہد، کتنی محنت، سے یہ وطن حاصل کیا تھا۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس خطے کو حاصل کرنے کے لیے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی گئی۔لوگوں نے اپنے بھرے پرے مکانا ت چھوڑ دیے ،ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کردیں، ہزاروں عفت مآب خواتین کی چادرِ عصمت کو تار تار کردیا گیا،ماؤں کے سامنے ان کے ننھے منے اور معصوم جگر گوشوں کو ذبح کیا گیا۔یہ سب کس کے لیے کیا گیا تھا؟؟

partition-3partition8یہ سب کلمہ لا اِلہ الا اللہ کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ اس وقت گلی گلی میں نعرہ گونجتا تھا ’’پاکستان کا مطلب کیا؟ لا اِلہ الا اللہ ‘‘ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پورے بر صغیر کے مسلمان ایک ہوگئے تھے، اس وقت کوئی بنگالی ،سندھی، بلوچ، پٹھان، گجراتی، میمن، پنجابی اردو بولنے والا نہیں تھا بلکہ صرف مسلمان تھا، اسی جذبے کے تحت لوگوں نے قربانیاں دیں، اسی جذبے کے تحت بر صغیر کے مسلمانوں نے ہجرت کی ، انہوں نے اللہ کے رسول ﷺ کی ایک سنت پر عمل کیا تو دوسری طرف کے مسلمانوں نے انصار کے جذبے کی یاد تازہ کردی اور اپنے لٹے پٹے بھائیوں کو گلے سے لگایا، ان کے زخموں پر مرہم رکھا، ان کی دلجوئی کی اور ان کے دکھ درد کو بانٹنے کی کوشش کی۔

Dead Bodies of innocent Muslims, who killed by Hindu and sikh. (1947 )

Dead Bodies of innocent Muslims, who killed by Hindu and Sikh. (1947)

partition-of-india-1947-rare-photos (1)

Refuge camps (1947)

Refuge camps (1947)

partition-of-india-1947-rare-photos (32)partition-of-india-1947-rare-photos (13)partition-of-india-1947-rare-photos (23)لیکن اب پتہ نہیں وہ جذبہ کہاں چلا گیا ہے؟؟ اب وہ جوش و خروش، وہ ، وہ جذبہ وہ جنون کچھ ماند پڑ گیا ہے۔ اور اس کی وجہ بھائیوں کے درمیان پھیلائی گئی غلط فہمیاں ہیں۔ ہمارے درمیان عصبیتوں کی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں، ہم ذات پات، فرقے اور مسلکوں میں بٹ گئے ہیں۔ اس پر مستزاد دہشت گردی کی وارداتوں میں معصوم اور بے گناہوں کا اجتماعی قتل، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے، خود کش حملے ۔ پے درپے سانحات کے باعث اب لوگ کسی بھی سانحے پر زیادہ بات نہیں کرتے کہ اب یہ معمول کی بات بن گئی ہے۔

لیکن اب پتہ نہیں وہ جذبہ کہاں چلا گیا ہے؟؟ اب وہ جوش و خروش، وہ ، وہ جذبہ وہ جنون کچھ ماند پڑ گیا ہے۔ اور اس کی وجہ بھائیوں کے درمیان پھیلائی گئی غلط فہمیاں ہیں۔ ہمارے درمیان عصبیتوں کی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں، ہم ذات پات، فرقے اور مسلکوں میں بٹ گئے ہیں۔ اس پر مستزاد دہشت گردی کی وارداتوں میں معصوم اور بے گناہوں کا اجتماعی قتل، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے، خود کش حملے ۔ پے درپے سانحات کے باعث اب لوگ کسی بھی سانحے پر زیادہ بات نہیں کرتے کہ اب یہ معمول کی بات بن گئی ہے۔
ان باتوں سے حوصلہ پاکر ازلی دشمن کو بھی یہ حوصلہ ہوا کہ اس ایک بار پر سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ شروع کردی ہے۔ شائد وہ سمجھتا ہے کہ اب اس ملک میں کوئی متحدقوم ، کوئی ملت نہیں رہتی بلکہ منتشر انسانوں کا ایک مجمع ہے اور میں بہت آسانی سے ان کو ایک بار پھر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ لوں گا۔لیکن وہ بھول گیا کہ یہ قوم پے در پے سانحات کے باعث صدمے کی کیفیت میں ضرور ہے لیکن بے حس نہیں ہوئی ہے، ہمارا جذبہء جنوں کچھ کمزور ضرور ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہے۔ آیئے 14 اگست کو ہم عہد وفا کی تجدید کریں، اپنے رب کے حضور یہ وعدہ کریں کہ یہ ملک جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا ان مقاصد کو پورا کریں گے ۔ آیئے 14 اگست کے دن ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر عصبیت، فرقہ واریت، لسانیت کے بتوں کو توڑ ڈالیں اور سب یک زبان ہوکر کہیں کہ
اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں
آیئے ملک کر نعرہ لگائیں
پاکستان کا مطلب کیا؟ لا اِلہ الا اللہ
تیرا میرا رشتہ کیا ؟     لا اِلہ الا اللہ
تمام اہل وطن اور دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد

فیس بک تبصرے

Leave a Reply