آوازِ خلق کو نقّارِ خداسمجھو!!!

اے بیگناہوں کی بے قصور جانیں لینے والو اب آواز خلق بلند ہو چکی ہے اس کو نقارِا خدا سمجھو۔ اب بھی وقت ہے دہشت گردی چھوڑ دو بے گناہوں کو ناحق قتل کرنا چھوڑ دو ایک حدیث کے مفہوم کے مطابق کراچی کے لیے لوگ کہتے ہیں کہ مرنے والے کو پتا نہیں کہ مجھے کیوں مارا گیا اور اس طرح مارنے والے کو بھی پتا نہیں میں اس بے گناہ کو کیوں مار رہا ہوں۔اختلاف کرنے والوں ،میڈیا، سیاسی جماعتوں اور عدلیہ کو دھمکیاں دینا چھوڑ دو شاید اللہ تمھیں معاف کر دے ہماری اللہ سے دعا ہے اے اللہ ہم پر رحم کر اور  غلط راستے پر چلنے والے ہمارے بھائیوں اور ہم کو راہ راست دکھا جس میں ردِعمل کے طور پر دہشت گردی کرنے والے بھی شامل ہیں آمین۔

اے دلیل اور منطق کی باتیں کرنے والوں کی اولادوں کے کچھ لوگو، واپس اپنی ملت میں آ جائو تم ان لوگوں سے تعلق رکھتے ہو جن کے لئے پاکستان کی عوام مثالیں دیا کرتے تھے کراچی کی سوچ اور کراچی کی آواز پوری قوم کی آواز اور سوچ سمجھی جاتی تھی آج وہی پاکستان کی عوام کراچی کے کی وجہ حالات سے درد میں مبتلا ہے۔آپ بانیانِ پاکستان کی اولاد ہو آپ کو سیاست کرنے کا پورا حق ہے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے بجائے تمھاری8 فی صد محروم طبقات کی باتیں بہت ہی اچھی ہیں ان طبقات کو محروم رکھنے والے 2 فی صد وڈیروں، چوہدریوں، سرمایہ داروں اور غلط سیاست دانوں سے چھٹکارا دلائو اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھوتاکہ بانیانِ پاکستان کی روحوں سکون ملے سکے۔ مگر کیا کیا جائے کہ خود ساختہ بانیان پاکستان کی اولادوں کے لیڈر کی پریس کانفرنس کسی اور بات کی نشا دہی کر رہی ہے۔

3 گھنٹے سے زیادہ وقت کی پریس کانفرنس جسے تقریر یا اپنے کارکنوں کو خطاب کہا جائے جس کو پاکستان کے کم وبیش سارے  چینلوں نے نشر کیا اور جس کو تقریباً پاکستان کے تمام شہریوں نے سنا ہوگا جس میں موصوف نے اسلام ، علماء، تاریخ ، عدلیہ،مسلح افواج، ملک کی سیاسی پارٹیوں،غیر ملکوں،میڈیا،اپنے قریب کے اتحادیوں،بانیِ پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح  ؒ کے متعلق ایسی باتیں کیں کہ جیسی سپر پاور امریکہ کا صدر بھی نہ کہہ سکتا ہو کیوں کہ چومکھی محاذ تو کوئی عقل مند آدمی کبھی بھی نہیں کھولتا۔ ہم نے تمام ملک کے لوگوں کے تبصرے اور رد عمل کو اکھٹا کر کے عوام کے سامنے رکھا ہے کیوں کہ عوام ہی بہتر فیصلہ کرنے والے اورانصاف کرنے والے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ ان کی تنظیم کی پرانی لڑائیوں کا ذکر کر دیتے ہیں تاکہ صحیح حالات معلوم ہو جائیں۔ پہلے قرآن شریف سے درس دیا اور کہا یہ پڑھنے کے لیے ہے اٹھانے کے لیے نہیں اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے صلح حدیبیہ کا ذکر  جس کی کوئی منطق نہیں تھی بلکہ حکومت سے کئے گئے اپنے  اتحادوں کو بلکل کو غائب کر گئے کہ کتنی بار حکمران جماعت سے ناراض ہوئے اور مراعات لے کر واپس حکومت میں شامل ہو گئے اور اب بھی شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیںان کا شامل ہونا اور حکمرانوں سے ناراض ہونا پاکستان میں ایک کہاوت بن گئی ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ نہ شامل ہیں نہ باہر ہیں۔علماء کے زبردستی فطرہ وصول کرنے کے فتوے کے لیے کہا میں ان کے فتوئوں کو جوتی کی نوک پر مارتا ہوں اور اپنے من پسند علماء کا ایک ونگ بھی بنایا ہوا ہے اس ونگ کی طرف سے علماء کے فتوے پر ردِ عمل کا عوام کو انتظار ہوگا۔

تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے فرماتے ہیں پاکستان اسلام کی بنیاد پر نہیں بنا اگر یہ بات ہے تو بانیانِ پاکستان جن کے علاقے پاکستان میں شامل نہیں ہونا تھے انہوں نے پاکستان کی کیوں حمایت کی؟ انہوں نے اس لیے کی کہ ایک مثل مدینہ اسلامی ریاست وجود میں آنے والی ہے اس لیے انہوں نے اس میں اپنا حصہ ڈال کر اپنی اسلام سے محبت کا حق اد ا کیا اور اس اسلام سے محبت کی سزا اب تک وہ ہندئوں کی زیادتیوں کی شکل میں برداشت کر رہے ہیں لہذا  یہ حقیقت ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔ عدلیہ کے لیے فرمایا فیصلہ آنے دو دیکھ لیں گے ۔وہ تو آپ کی تنظیم پہلے ہی دیکھ چکی ہے کہ 12 مئی کا مقدمہ جس عدالت میں پیش ہوا اس عدالت کا آپ کی تنظیم نے گہرائو کیا اور اس کو انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے دئیے مگر ہمارے اندازے کے مطابق اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں شایدآپ ایسا نہ کر سکیں گی۔

مسلح افواج کے لیے آپ نے فرمایا اگر مسلح افواج اور آپ کی جماعت ایک ہو جائیں تو دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکتا گزارش ہے کہ کسی ایک تنظیم کے تعاون سے ملک کا کچھ دفاع نہیں ہو سکتا بلکہ جب تک پوری قوم یک جان یک زبان نہ ہو جائے جسے پہلے ہی آپ نے تقسیم کیا ہوا ہے نجم سیٹھی صاحب نے ٹی پروگرام میں تجزیہ کیا کہ عمران فاروق قتل کیس میں جو تین افراد آئی ایس آئی نے برطانیہ کی انٹیلیجنس کے کہنے پر پکٹرے ہیں اس نے الطاف حسین صاحب کو فکر مند کر دیا ہے کہ فوج کی تعریف کرو تا کہ وہ گرفتار تین بندے آئی ایس آئی برطانیہ کے حوالے نہ کر دے اور وہ سچ بھول کر الطاف حسین صاحب کے لیے پریشانی کا باعث نہ ہوکتنی عجیب بات ہے کہ رحمان ملک صاحب فرماتے ہیں کہ پاکستان حکومت نے ایسے کسی فرد کو گرفتار نہیں کیا۔ پہلے آپ نے نعرہ دیا’’ سندھی مہاجر بھائی بھائی نسوار اور دھوتی کہاں سے آئی‘‘ اس کے رد عمل میں پیپلز پارٹی نے پی پی آئی بنائی اور سار ے کراچی کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا اور جو تباہی ہوئی وہ اہل وطن کے سامنے موجود ہے جس پر غلام مصطفیٰ شاہ(جی ایم سید) صاحب مرحوم نے فرمایا تھا جو کام میں 40 سال میں نہ کر سکاوہ الطاف حسین صاحب نے 40 دن میں کر دیا۔ پھر آپ نے سندھیوں سے ٹکرلی اور حیدر آباد میں جیئے سندھ والوں نے   بے گناہ مہاجروں کو شہید کر دیا اور دوسرے دن آپ کی تنظیم نے بیچارے 50 سندھی مچھیروں کو کراچی میں شہید کر دیا۔ پھر آپ نے پیپلز پارٹی سے لڑنا شروع کیا ایک دوسرے کے کارکن مارے گئے ۔ کراچی کے لوگوں کو یاد ہے ایک دوسرے کے اغوا کیے گئے کارکنوں کو فوج نے تبادلہ کروایا تھا۔

پھر آپ نے جماعت اسلامی کے خلاف محاذ کھولا اور اس کے بے گناہ درجن بھر کارکنوں کو شہید کر دیا جماعت اسلامی کیوں کہ اسلحے کی سیاست نہیں کرتی اور اس پر یقین نہیں رکھتی اس لیے کارکنوں کی شہادت پر ردِ عمل ظاہر نہیں کیا پھر بھی اب تک بار بار جماعت کے کارکنوں کو شہید کیا جارہاہے ۔جماعت اسلامی پر بارہ مئی کے قتل و غارت کا الزام لگایا اور آپ کو الزام لگاتے وقت یہ بھی نہ یاد رہا اس وقت جماعت اسلامی کراچی کا امیر کون تھا اور اس کا نام بھی صحیح نہ بتا سکے ۔اس پر جماعت اسلامی کی لیڈر شپ نے پریس کانفرنس کر کے ان الزامات کو بیہودہ قرار دیا جبکہ اس وقت کے وزیر داخلہ اور وزیر شپنگ اور پورٹ کی ملی بھگت سے کیماڑی کے تمام کیٹینرز لا کر کراچی کی سڑکوں کو بلاک کیا گیا اور ’’آج‘‘ ٹی وی اس دہشت گردی کے مناظر لائیو دکھا رہا تھا جو پاکستان کی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور پرویز مشرف صاحب نے اسلام آباد میں مکے لہراتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری جماعت نے طاقت کا مظاہرہ کیا یہ سب کچھ پرویز مشر ف صاحب  کے کہنے پر ہو۔اس کا ثبوت نجم سیٹھی نے ٹی وی پر اپنے تبصرہ میں بھی کیا۔ نجم سیٹھی صاحب نے ٹی وی اینکر کے سوال کہ الطاف حسین صاحب کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے پاس تھنڈر اسکوائڈ ہے اس پر نجم سیٹھی صاحب نے کہاکہ امریکہ کے سفارت کار نے جو مراسلہ امریکہ ارسال کیا تھا اس میں لکھا تھا5000  ایم کیو ایم کے اسلحہ بردار ہماری حمایت کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور مذید بھی لکھا کہ دوسری سیاسی پارٹیوں کے پاس بھی اسلحہ بردار ونگ موجود ہیں اس میں تو جماعت اسلامی کا ذکر نہیں ہے اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا کوئی بھی تھنڈر اسکوا ئڈ نہیں ہے ۔ پھر آپ نے اپنی تنظیم سے علیحدہ ہونے والے کارکنوں کے لیے کہا جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے اس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ دونوں طرف سے کارکنوں کی لاشیں گرنے لگیں جو آج تک جاری ہیں ۔پھر معلوم نہیں یہ کون سی طاقت ہے جو ہر محاذ پر بغیر سو چے سمجھے لڑ رہی ہے یہ کوئی سپر پاور ہے جو پسے پردہ ہدایت دے رہی ہے کہ سب سے لڑ جائو۔ اور کراچی کو جوپاکستان کو 70  فی صدی ریونیو دیتا ہے اس کو ڈسٹرب رکھو تا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہو جائے اور یہ گریٹ گیم کو پورا کر سکیں اب کراچی سے سرمایا دار بنگلہ دیش اور ملیشیا کا رخ کر رہے ہیں اور معیشت تباہ ہو رہی ہے ۔ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں سوائے پیپلز پارٹی کے آ پ نے کسی کو نہیں بخشاوہ اس لیے کہ آپ نے حکومت میں شامل ہونا ہے۔

آپ نے مسلم لیگ ن پر الزام لگایا کہ ان کے پاس اسلحہ ہے نوا ز شریف نے اپنی نواب شاہ کی پریس کانفرنس میں اس کی تردید کی اور کہا سب لوگ جانتے ہیں کراچی کے حالا ت کون خراب کرتا رہا ہے اور کس کے پاس اسلحہ ہے کراچی کے حالات خراب کرنے والوں کو ضرور سزا ملنی چاہیے ہمار پر اسلحہ رکھنے کا الزام لغو ہی۔ آپ نے اپنے اتحادی عوامی نیشنل پارٹی سے جنگ شروع کی ہوئی ہے جو تاحال جاری ہے کٹی پہاڑی اور قصبہ کالونی میں بے گناہ مہاجروں کو شہید کر دیا گیا اس سے قبل آپ نے اپنے صوبائی ممبر کے قتل پر کراچی میں 100بے قصور پٹھانوں کو شہید کر دیا یہ سب پاکستانی ہیں قوم ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے آپ نے کہا کہ کیماڑی میں سات مہاجروں کوبس میں جلا دیا گیا عوامی نیشنل پارٹی کے سندھ کے صدر شاہی سید صاحب نے پریس کانفرنس کر کے بتایا مرنے والے دو پٹھان تھے جو ان کے کارکن تھے ان کے بھائیوں کوپریس کے سامنے پیش کر دیے اور تیسرے کے لیے کہا وہ جلنے والا پنجابی تھا اب جھوٹ کا پول کھل گیا اور ان کی بات ثابت ہو گئی کہ کراچی میں بیگناہ مرنے والے راہ گیرمہاجروں کوزبردستی اپنا کارکن قرار دے کر کر اپنے جھنڈے میں لپیٹ کر فریب کیا جارہا ہے.

عوامی نیشنل پارٹی کے سکرٹیری اطلاحات نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ ایم کیو ایم قاہد خوف میں مبتلا تھے ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے اس پر پابندی لگنا چاہیے انہوں ساتھ ساتھ بر طانیہ سے مطابعہ کیا کہ وہ الطاف حسین کو پاکستان میں انتشار پیھلانے کی اجازت نہ دے مذید کہا اگر بیرونی طاقتیں پاکستان توڑنا چاہتیں ہیں تو الطاف حسین کو پاسپورٹ برطانیہ کے منہ پر مار کر پاکستان میں آنا چاہیے ایم کیو ایم نے نیشنل عوامی پاڑی پر جوابی دہشت گردی کا الزام لگایا ہی۔تحریک انصاف کے چیف اس سے قبل ایک ٹی وی اینکر کے ساتھ گفتگو میں فرمایاتھا کہ متحدہ دہشت گردی چھوڑ کر قومی سیاست کرے بلکہ انہیں کراچی نہ آنے دینے پر وہ تو لندن میں دہشت گردی کے ثبوت لے کر پہنچ گئے تھے عمران خان نے کہا ذولفقار مرزا کے بیان سنجیدہ ہیں ۔ اسی طرح سندھ کے قوم پرست تو ایم کیو ایم کے خلاف کامیاب ہڑتال بھی کر چکے ہیں۔

سنی اتحاد نے بھی الطاف حسین صاحب کی پریس کانفرنس کو رد کیا ہے۔آپ نے غیر ممالک پر پاکستان توڑنے کے الزامات لگائے جبکہ آپ پر جو ذولفقار مرزا صاحب نے پاکستان توڑنے کا الزام لگایا اس کا جواب کون دے گا اب تو پیر مظہرالحق نے بھی فرمایا ہے کہ اس ملاقات میں یہ بھی شامل تھے مگر جو باتیں ہوئیں وہ پبلک کے سامنے بیان نہیں کریں گے آپ کے ساتھیوں نے کہا ٹونی بلیئر کو لکھے گئے خط پر پتہ غلط ہے اخبارات نے اس خط کی کاپی شائع کر دی اور ساتھ ساتھ کہا کہ اس پتے سے اور بھی خطوط  لکھے گئے تھے یہ ایم کیو ایم کا پرانا دفتر تھا اور وہاں سے خط و کتابت کی جاتی رہی ہے اللہ کے بندوں اتنا جھوٹ بولوجتناسنبھال سکو۔میڈیا کو اتنا ڈرایا گیا کہ ایک ٹی وی جینل نے ایک پرانے پروگرامر جناب نصرت جاوید کا پروگرام روک کر اسے فارغ کردیا گیا لندن کے ایک صحافی کو بوری بند لاش کا کہہ کر ڈرایا گیا اس پر جناب حامد میر صاحب نے فرمایا اتنا ظلم نہ کرو ہم نے پرویز مشرف جیسے بدمعاش کا مقابلہ کیا تھا تو دوسرے بدمعاشوں کا بھی مقابلہ کرناجانتے ہیںان ہی کے خوف سے ٹی وی چینلز اپنے کروڑوں روپے کا نقصان کر کے پریس کانفرنس دکھاتے رہے اور اپنے کمرشلز نہ دکھا سکے اس پر بھی ایم کیو ایم راضی نہیں اب ٹی وی چینلز والے فیصلہ کریں کہ دوسری سیاسی جماعتوں کا بھی ٹی وی چینلز پر حق بنتا ہی۔بانیِ پاکستان کے لیے کہنا کہ انہوں پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ نہیں کہا اور پاکستان میں غلط تاریخ پڑھائی جارہی ہے یہ تو آپ جیسے ملک سے بیزار بہت دنوں سے کہتے رہتے ہیں کہ پاکستان سیکولر ملک ہے حالانکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے پاکستان دو قومی نظریہ پر بنا تھا آپ کو اور آپ جیسوں دوسرے صاحبان کو معلوم ہونا چاہیے ہے کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے رہے گا چائے آپ کو اور جیسوں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔ برطانیہ میںفرینڈ آف لیاری کے خط پر’’ آف کام‘‘ نے تحقیق شروع کر دی ہے امت اخبار کی رپورٹ اُدھر لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ الطاف حسین صاحب کا معاملہ ہائوس آف لارڈز میں اٹھائیں گی۔ اس سے قبل جارج گیلو نے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اندر ایم کیو ایم پر الزام لگایا تھا کہ وہ دہشت گرد تنطیم ہی۔۔ وفاق مدارس نے کہا ہے سیاسی لوگ قرآن شریف کو اور شعائر اسلام کو ہدف نہ بنائیں یہ عذاب الہی کو دعوت ہی۔پیر مظہر الحق نے کہا ذلفقار مرزاکو جھوٹا نہیں کہوں گا  الطاف حسین سے ملاقات ہوئی تھی مندرجات نہیں بتا سکتا قرآن وہ اٹھاتا ہے جس پر لوگ اعتماد نہیں کرتی۔ ذلفقار مرزا نے جو باتیں کیں ہیں اس میں کئی صحیح ہیں سندھ کے وزیر خوراک نادر مگسی کا بیان۔

قارئین ہم نے اس مضمون کا نام اس لیے ’’آوازِ خلق کو نقارہِ خدا سمجھو ‘‘رکھا ہے کہ کوئی ایک حلقہ بھی ان کے لیے کلمہء خیر نہیں کہہ رہا اس لیے ان سے درخواست ہے کہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اللہ ہم سب کو صحیح راستہ دکھائے آمین.

فیس بک تبصرے

Leave a Reply